Site icon اردو محفل

آپ بڑے پکے نمازی ہیں لیکن ذرا غور کیجئے

آپ بڑے پکے نمازی ہیں ۔

ما شاء الله تبارك و تعالى

لیکن ذرا غور کیجئے ، اللہ نہ کرے ، کہیں آپ کا شمار ان میں تو نہیں ؟

3 طرح کے لوگوں کی نماز قبول نہیں کی جاتی ، ان کے کانوں سے بھی اوپر نہیں اٹھائی جاتی ، ایک بالشت بھر بھی ان کے سروں سے اوپر بلند نہیں ہوتی ۔ ان کی کوئی نیکی بھی آسمان کی طرف بلند نہیں ہوتی ۔

وہ صاحب جو کسی قوم کے امام بنیں جب کہ وہ لوگ ان کی امامت کو ( شرعی عیوب کی وجہ سے ) ناپسند کرتے ہیں ۔

فقیر خالد محمود یہاں یہ عرض کرنا ضروری سمجھتا ہے کہ اکثر احادیث میں ایسے امام کا ذکر موجود ہے ۔

وہ عورت جو رات بسر کرے اس حال میں کہ اس کا خاوند اس سے ناراض ہو

فقیر خالد محمود عرض کرتا ہے کہ زیادہ تر احادیث میں ایسی عورت کا ذکر موجود ہے ۔

آزاد کو غلام بنانے والا ۔

فقیر خالد محمود کی سوچی سمجھی رائے ہے کہ دور حاضر کے ملازمین اور مزدوروں کو غلام پر قیاس کیا جا سکتا ہے ۔ سو ان سے ناروا سلوک بھی اسی سزا کا مستوجب ہے ۔

ان احادیث کے راوی حضرست صحابہ کرام،

ابو ہریرہ، عبد اللہ بن عباس، جابر بن عبداللہ ، عبد اللہ بن عمرو ، ابو امامہ ، انس بن مالک ، عبد اللہ بن جعفر وغیرہم رضوان الله تعالى عليهم أجمعين

📘 سنن ابن ماجه ، الترغيب ،

مشكاة المصابيح

سنن ابي داوود

سنن الترمذی

سنن ابن ماجة

صحيح ابن حبان

صحيح ابن خزيمة

مصنف عبد الرزاق

سنن البيهقي الكبرى

شعب الايمان

Exit mobile version