Site icon اردو محفل

جتنی تکلیف اتنا ثواب

جتنی تکلیف اتنا ثواب

حالات کے اعتبار سے اور ماحول کی پراگندنگی کے لحاظ سے عورتوں کے لئے نیک بننا بڑا دشوار ہے اور جتنے دشواریوں سے گزر کر دیندار بننا پڑے اس کے بقدر ثواب اور بدلہ بھی زیادہ ہوتا ہے،اس لئے عورتوں کو انکے نیک عمل کا بدلہ زیادہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس کثرت ثواب کے حصول کی غرض سے بھی اس راہ میں کامیابی کی طرف قدم بڑھائیں،اور آخرت کی فوز فلاح کے حصول میںغیر معمولی اشتغال اپنا لیں

ستر صدیقوں کے برابر بدلہ

حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنھما سے روایت ہے فخر موجودات ﷺ نے ارشاد فرمایا ان مثل عمل المراٗۃ الموٗمنۃ کمثل سبعین صدیقا و ان عمل المراٗۃ الفاجرۃ کفجور الف فاجر،ایمان والی عورت کا عمل ستر صدیقوں کے عمل کے برابر ہے،اور فاسق و فاجر عورت کا عمل ایک ہزار فاجروں کے برابر ہے(کنز العمال ج۱۶ ص ۳۹۷)

Exit mobile version