Site icon اردو محفل

اللہ کو کبھی نہ بھولو

اللہ کو کبھی نہ بھولو

ہمارے پیارے آقا کی بہت ساری حدیثیں ہمنے جانیں جس سے یہ واضح ہو گیا کہ عورتوں کو کامیاب ہونا ہے اور معاشرہ میں عزت کی زندگی جینی ہے اور ماحول کو امن و سکون کا گہوارا بنانا ہے تو فرمانے نبی ﷺ کے مطابق ہمیں دنیا میں مثالی جنتی عورت بننا ہوگا،اور یہ یقین حاصل کرنا ہوگا کہ جب شوہر ہمارا عارضی آقا و مالک ہے اور نکاح میں ہمارے قبول کر لینے سے اس سے اتنا بڑا مقام مل گیا کہ وہ فرمانے الٰھی سے ہمارا حاکم ہے اسکی اطاعت میں خدا کی رضا اور اسکی ناراضگی میں خدا کی ناراضگی،جب کہ یہ رشتہ الفاظوں پر بنا ہے رہ بھی سکتا ہے اور ٹوٹ بھی سکتا ہے تو پھر اللۃ عز و جل کے بارے میں آپ کا کیا کہنا ہے جو ہمارا حقیقی مالک ہے اسی نے ہمیں پیدا کیا اس سے ہمارا تعلق کبھی الگ نہیں ہو سکتا تو پھر اسکا حکم نہ ماننا اور نافرمانی کرنا کتنا بڑا گناہ ہو سکتا ہے تو ہمیں آج سے یہ عھد کرنا ہے کہ ہم اللہ اور رسول کے فرمان پر عمل کریں گی اور معاشرہ کو اسلامی معاشرہ بنانے میں مددگار بن جائیں گی

Exit mobile version