Site icon اردو محفل

نر یا مادہ ہونے کی حکمت

نر یا مادہ ہونے کی حکمت

نر اور مادہ کی پیدائش اللہ تعالیٰ کی عظیم حکمت ہے،اس کے ذریعہ نر کی حاجت مادہ سے اور مادہ کی حاجت نر سے پوری کی جاتی ہے،دونوں میں سے صرف ایک ہی صنف کی پیدائش ہو تو نسل کیسی آگے بڑھے؟اللہ نے بے شمار مرد پیدا کئے کوئی بھی عورت کی قلت کی وجہ سے بے شادی نہ رہا اور کوئی عورت لڑکوں کی قلت کی وجہ سے بے نکاح نہ رہی،صدیوں سے چلنے والا جہاں اس قلت کی شکایت سے ہمیشہ پاک رہا،تو واضح ہوا نر و مادہ کی پیدائش اللہ کی حکمت اور اسی کی چاہت ہے اس میں ایک کو اچھا اور دوسرے کو ذلیل کہنا در حقیقت اللہ کی چاہت پر اعتراض ہے،مسلمانوں سے کبھی ایسی ترجیحی بات نہ ہونی چاہیئے

Exit mobile version