وَ اِذْ اٰتَیۡنَا مُوۡسَی الْکِتٰبَ وَالْفُرْقَانَ لَعَلَّکُمْ تَہۡتَدُوۡنَ﴿۵۳﴾
ترجمۂ کنزالایمان:اور جب ہم نے موسٰی کو کتاب عطا کی اور حق و باطل میں تمیز کردینا کہ کہیں تم راہ پر آؤ ۔
ترجمۂ کنزالعرفان:اوریاد کرو جب ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا کی اور حق و باطل میں فرق کرناتاکہ تم ہدایت پاجاؤ۔
{الْفُرْقَانَ: فرق کرنا۔} فرقان کے کئی معانی کئے گئے ہیں :
(۱) فرقان سے مراد بھی تورات ہی ہے۔
(۲)کفر وایمان میں فرق کرنے والے معجزات جیسے عصا اور ید ِبیضاء وغیرہ ۔
(۳)حلال و حرام میں فرق کرنے والی شریعت مراد ہے۔ (مدارک، البقرۃ، تحت الآیۃ: ۵۳، ص۵۲)
