۱۳۰۔ عن عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسو ل اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم : مَنْ سَلَّمَ عَلیٰ صَاحِبِ بِدْعَۃٍ أوْ لَقِیَہٗ بِالْبِشْرِ اَوِ اسْتَقْبَلَہٗ بِمَا یَسُرُّہٗ فَقَدِ اسْتَخَفَّ بِمَا اُنْزِلَ عَلیٰ مُحَمَّدٍ ۔ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالیٰ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
حضرت عبد اللہ بن عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو کسی بد مذہب کو سلام کرے، یااس سے بکشادہ پیشانی ملے ،یا ایسی بات کے ساتھ اس سے پیش آئے جس میںاسکا دل خوش ہو تو اس نے اس چیز کی تحقیر کی جو محمد صلی اللہ تعالی علیہ وسلم پر اتاری گئی ۔ فتاوی رضویہ حصہ دوم ۹/۱۹۳