Site icon اردو محفل

Surah Al Imran Ayat No 131

وَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِیۡۤ اُعِدَّتْ لِلْکٰفِرِیۡنَ﴿۱۳۱﴾ۚ

ترجمۂ کنزالایمان:اور اس آگ سے بچو جو کافروں کے لئے تیار رکھی ہے۔

ترجمۂ کنزُالعِرفان:اور اس آگ سے بچو جو کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے۔ 

{ وَاتَّقُوا النَّارَ: اور اس آگ سے بچو۔} حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے فرمایا: اس آیت میں ایمانداروں کو تہدید (دھمکی) ہے کہ سود وغیرہ جو چیزیں اللہ عَزَّوَجَلَّ نے حرام فرمائی ہیں ان کو حلال نہ جانیں کیونکہ حرام قطعی کو حلال جاننا کفر ہے۔ (خازن، اٰل عمران، تحت الآیۃ: ۱۳۱، ۱/۳۰۰)

Exit mobile version