Site icon اردو محفل

حضرت مسیح کا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو یامحمد کہہ کر ندا دینا اور آپکا قبر انور سے جواب دینا

حضرت مسیح کا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو یامحمد کہہ کر ندا دینا اور آپکا قبر انور سے جواب دینا

علامہ ابن حجر عسقلانی رحمتہ اللہ علیہ اپنی بہت ہی مشہور کتاب المطالب العالیہ میں نقل فرماتے ہیں

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مرفوعاً روایت بیان کرتے ہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس ذات کی قسم جسکے قبضہ میں ابوالقاسم کی جان ہے عیسی ابن مریم ضرور نازل ہوں گے۔

آگے اسی حدیث کو ذکر کرتے ہیں۔

کہ حضرت مسیح لوگوں میں صلح کروائے گے اور ان پر مال پیش کیا جائے گا( جسکو وہ قبول نہیں کریں گے) ۔

پھر بہ خدا اگر وہ میری میری قبر پر کھڑے ہوکر یامحمد کہیں تو میں انکو ضرور جواب دوں گا۔

( حافظ ابن حجر عسقلانی، المطالب العالیہ، جلد 4 ، ص 349،مطبوعہ مکہ مکرمہ)

یہی روایت مسند ابی یعلی میں صحیح سند کے ساتھ موجود ھے جن کے نزدیک ابن حجر عسقلانی کی بات معتبر نہیں وہ مسند ابی یعلی جلد 6 ص 101 پر بھی اس روایت کو دیکھ سکتے ہیں۔

نوٹ۔ اس حوالے سے اہل سنت و جماعت کے دو عقائد ثابت ہورہے ہیں

(1) ندائے یارسواللہ جوکہ خوارج کے نزدیک شرک ھے۔

(2) حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم ❤️

احمدرضا رضوی

Exit mobile version