Site icon اردو محفل

شیطان کے فریب سے بچنے کا طریقہ

شیطان کے فریب سے بچنے کا طریقہ

شیطان نے انسان کو گناہوں میں مبتلا کرنے کے لئے اس کے چاروں طرف فریبوں کے جال بچھا رکھے ہیں اس کے مکرو فریب سے بچنے کے لئے کلمۂ طیبہ بہت اِکسیر ہے۔

حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ سرکاردوعالم ﷺ سے نقل فرماتے ہیں کہ ’’لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ‘‘ اور استغفار کو بہت کثرت سے پڑھا کرو۔ شیطان کہتا ہے میں نے لوگوں کو گناہوں سے ہلاک کیا اور انہوں نے مجھے ’’لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ‘‘ اور استغفار سے ہلاک کر دیا جب میں نے یہ دیکھا تو میں نے ان کو ہوائے نفس سے ہلاک کیا اور وہ اپنے کو ہدایت پر سمجھتے رہے۔ (جامع الصغیر )

میرے پیارے آقاﷺ کے پیارے دیوانو!شیطان جو ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے وہ ایک لمحے کے لئے ہم سے غافل نہیں لیکن تعجب ہے کہ ہم اس سے بالکل غافل ہیں اس نے چاروں طرف مکروفریب کے جال پھیلارکھا ہے کہ ہم کسی طرح اس کے دام فریب میں آجائیں لیکن ہمارے آقا ﷺکی رحمتوں پر قربان کہ رحمت عالم ﷺ نے اس کے فریب سے بچنے کا سامان بھی عطا فرما دیا کہ کلمہ طیبہ اور استغفار کی کثرت شیطان کو ہلاک کر نے کا بہترین ہتھیار ہے۔

لہٰذا کلمہ طیبہ اور استغفار کی کثرت کر کے شیطان کو ہلاک کرو۔ اللہ عزوجل ہم سب کو توفیق رفیق نصیب فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الکریم علیہ افضل الصلٰوۃ والتسلیم

Exit mobile version