ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : دفتر تین ہیں ۔ ایک دفتر میں سے اللہ تعالیٰ کچھ معاف نہ فرمائیگا ۔ اور دوسرے کی اللہ تعالیٰ کو کچھ پرواہ نہیں ۔ اور تیسرے میں سے اللہ تعالیٰ کچھ نہ چھوڑیگا۔ وہ دفتر جس میں سے اللہ تعالیٰ کچھ معاف نہ فرمائیگا وہ دفتر کفرہے ۔ اور جس کی اللہ تعالیٰ کو کچھ پرواہ نہیں وہ بندے کا اپنے رب کے معاملہ میں اپنی جان پر ظلم کرنا ہے کہ کسی دن کا روزہ چھوڑدیا نماز چھوڑدی ۔ اللہ تعالیٰ چاہیگا تو معاف کر دیگااور در گزرفرمائیگا ۔ اور وہ دفتر جس میں سے اللہ تعالیٰ کچھ نہ چھوڑیگا وہ بندوں کے باہم ایک دوسرے پر ظلم ہیں ۔ انکا بدلہ ضرور ہونا ہے ۔ فتاوی رضویہ ۴/۸۷