۲۱۰۔ عن عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال: قال: رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم : لَیْسَ الْمُؤمِنُ بِالطِّعَانِ وَلاَ الَلِّعَانِ ولَا الْفَحَّاشِ وَلاَ الْبَذِیْ۔
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : وہ شخص مؤمن کامل نہیں جو طعنہ زنی کرے ۔ بہت لعنت کرے ، بیہودگی سے پیش آئے اور بکواس کرے ۔ فتاوی رضویہ ۳/۴۸۶