۲۱۳۔ عن جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما قال: قال رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم :مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْکُمْ اَنْ یَّنْفَعَ أخَاہُ فَلْیَنْفَعَہٗ۔
حضر ت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا: تم میں جس سے ہو سکے کہ اپنے مسلما ن بھائی کو نفع پہنچائے تو پہنچائے ۔ فتاوی رضویہ ،حصہ دوم۹ /۳