۲۴۰۔ عن میمون بن شبیب رضی اللہ تعالی عنہ :ان عا ئشۃ رضی اللہ تعا لیٰ عنھا مر بہا سائل فاعطتہ کسرۃ ومر بھا رجل علیہ ثیا ب وہیئۃ فاقعد تہ فاکل ،فقیل لھا ذ لک ، فقالت : قال رسو ل اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم : أنْزِلُو النَّاسَ مَنَا زِلَھُمْ ۔
حضرت میمون بن شبیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روا یت ہے کہ ام المؤ منین حضرت عائشہ رضی اللہ تعا لیٰ عنہاکی خدمت میں ایک سائل کا گزر ہوا ، اسے ایک ٹکڑا عطا فرمادیا، پھر ایک شخص خوش لباس شاندار گزرا ا سے بیٹھا کرکھا نا کھلایا،اس بارے میں ام المو منین سے استفسار ہوا فرمایا:حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:ہر شخص سے اس کے مر تبہ کے لائق برتائو کرو ۔ فتاوی رضویہ حصہ اول ۹/۷۳