Site icon اردو محفل

پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے ان شاء اللہ عزوجل

صبح سویرے سوہنے مرشد کریم کی برکتیں نصیب ہوئی

دعوت اسلامی نے جو شجر کاری کی مہم شروع کی ہے آج امیر اہل سنت کے گھر کے باہر پودا لگانے کی سعادت نصیب ہوئی

اس مختصر تقریب میں امیر اہل سنت نے اکرام فرماتے ہوئے اپنے گھر پر پودا لگوا کر اس مہم میں ہمیں بھی عملی طور پر حصہ لینے کا موقع عطا فرمایا

امیر اہل سنت حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ

نگران شوری مولانا حاجی عمران عطاری

اور قبلہ شیخ الحدیث و التفسیر مفتی قاسم صاحب نے اور راقم الحروف نے پودا لگایا.

اس کے علاوہ قبلہ مفتی قاسم صاحب نے اس موقع پر درخت لگانے کے فضائل بیان کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف فقہی مسائل بھی بیان فرمائے

اگر آپ کا زمین کا گھر ہے اور گلی ایسی چوڑی ہے کہ پودا لگایا جاتا ہے(قانونی یا عرفی طور پر ممانعت نہیں ہے ) تو آپ اپنے گھر کے باہر پودا ضرور لگائیں پھر اس کی نگہداشت کر تے ہوئے اسے درخت بھی بنائیں بڑے شہروں میں فلیٹ میں رہنے والے اتنے مواقع نہیں پاتے لیکن آپ دعوت اسلامی کے فلاحی ادارے FGRF کے تحت مختلف پارکوں اور عوامی مقامات پر پودے لگا سکتے ہیں اس کے لئے FGRFکے مقامی ذمہ داران سے رابطہ کیا جا سکتا ہے

پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے ان شاء اللہ عزوجل

طالب دعا مفتی علی اصغر

25 ذو الحجہ 1441

4 اگست 2021

Exit mobile version