Site icon اردو محفل

مفتی چمن زمان نجم القادری صاحب اس فتنے کے خلاف بھی آواز اٹھائیں

مفتی چمن زمان نجم القادری صاحب اس فتنے کے خلاف بھی آواز اٹھائیں

 

داتا صاحب علیہ رحمۃ کے عرس پر تقریر کرنے والے رفض آلود سینوں کو جب سٹیج سے اتارا گیا تو سندھ کے محقق دوران مفتی چمن زمان نجم القادری صاحب نے داتا صاحب کے واقعہ پر افسوس کرتے ہوئے داتا صاحب کے اصلاحی پہلو کو اجاگر کیا خوب محب داتا ہونے کی بظاہر کوشش فرمائی

 

ہم چمن زمان صاحب سے عرض گزار ہیں

 

اصلاحی پہلو کے ساتھ داتا صاحب علیہ رحمۃ کا ایک اعتقادی پہلو بھی ہے جو اصلاحی پہلو سے مقدم ہے لیکن افسوس کی بات ہے داتا صاحب علیہ رحمۃ کے نظریات سے عدول کرنے والے کس منہ سے محبت داتا کا دم بھرتے ہیں آپ کس منہ سے انکے ساتھ بیھٹتے ہیں؟

 

مفتی چمن زمان صاحب!

 

کاش داتا صاحب علیہ رحمہ کے افکار کو آپ نے بھی پڑھا ہوتا یقینا پڑھا ہوگا لیکن بیان آپ کبھی نہیں کریں گے ورنہ آج دس گز لمبی زبانیں علماء اہلسنت پر ناصبیت کا فتوی نہ لگاتی

 

مفتی چمن زمان صاحب!

 

عوام کو بتایا جائے داتا صاحب افضلیت صدیق اکبر کے قائل ہیں اگر ان سے سچی محبت ہے تو ان لوگوں کو لگام ڈالیں جو افضلیت صدیق اکبر کے قائل کو ناصبی خارجی مبغض اہلبیت کہتے ہیں۔۔

 

مفتی چمن زمان صاحب!

 

عوام کو بتایا جائے داتا صاحب اہل طریقت کا امام سیدنا صدیق اکبر کو کہتے ہیں اس محبت داتا میں ان لوگوں کو لگام ڈالیں جو تاجدار ولایت سیدنا صدیق اکبر کو باطنی روحانی سسٹم سے محروم سمجھتے ہیں۔

 

مفتی چمن زمان صاحب!

 

عوام کو بتاجا جائے داتا صاحب ایمان ابی طالب کے قائل نہیں ہیں اس محبت داتا کی آڑ میں ان لوگوں کو سمجھایا جائے جو سٹیجوں پر عدم ایمان کے قائلین کو گالیاں دیتے ہیں

 

مفتی چمن زمان صاحب!

 

عوام کو بتایا جائے داتا صاحب نکاح سیدہ ام کلثوم کے قائل ہیں اور اس آڑ میں ان بے لگام شتر بے مہاروں کی گردن دبوچیں جو اسکے منکر بن بیٹھے ہیں۔۔

 

مفتی چمن زمان صاحب!

 

داتا صاحب کی نظریات سے روگردانی کر کہ انکی جھوٹی محبت کا پرچار محض دھوکہ فریب ہے اگر حقیقی محب داتا ہیں تو کب ایسوں کی صحبت چھوڑ رہے ہیں کب ایسوں کو دعوت فکر دے رہے ہیں؟؟

 

لیکن ہمیں معلوم ہے

 

نہ خنجر اٹھے گا نہ تلوار چلے گی

یہ بازو ہمارے آزمائے ہوئے ہیں

 

✍🏻وقار رضا القادری

Exit mobile version