Site icon اردو محفل

شب قدر کا وظیفہ

شب قدر کا وظیفہ

ام المؤمنین سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ میں نے نبی رحمت ﷺ سے عرض کیا کہ شب قدر کا کیا وظیفہ ہونا چاہئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان الفاظ کی تلقین فرمائی:

 

اللهم انک عفو تحب العفو فاعف عنی.

 

اے اللہ تو معاف کر دینے والا اور معافی کو پسند فرمانے والا ہے پس مجھے بھی معاف کر دے۔

 

(مسند احمد بن حنبل‘ 6: 171‘ 182)

لہٰذا لمبے چوڑے وظیفے، تسبیحات اور مستحبات میں الجھ کر اپنا فوکس و ارتکاز تقسیم ہونے سے بچائیں اور فرائض و نوافل سے فارغ ہو کر اسی مسنون دعا کی کثرت کرتے رہیں۔ اگر رمضان میں بالعموم اور آخری طاق راتوں میں بالخصوص یہ دعا کرتے رہیں اور ہماری مغفرت کا پروانہ جاری ہو جائے تو اس سے بڑی اور کون سی کامیابی ہو سکتی ہے؟

افتخار الحسن رضوی

۲۴ رمضان المبارک ۱۴۴۳

Exit mobile version