Site icon اردو محفل

مہر کی کم از کم مقدار اور اس کا جدید وزن

مہر کی کم از کم مقدار اور اس کا جدید وزن
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مہر کی کم از کم مقدار دس درہم چاندی ہے۔اور دس درہم چاندی کا موجودہ وزن ہے:
32 گرام 659 ملی گرام۔
لہذا مہر مقرر کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ مہر 32 گرام 659 ملی گرام چاندی یا اس کی قیمت سے کم نہ ہو کہ اس سے کم مہر کی گنجائش نہیں۔
جدید وزن سے متعلق یہ تحقیق حضور سراج الفقہا محقق مسائل جدیدہ مفتی محمد نظام الدین رضوی دامت برکاتہم العالیہ [صدر شعبۂ افتا و شیخ الحدیث: جامعہ اشرفیہ مبارک پور] کی ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھیں:
[ ”سراج الفقہا کی دینی مجالس“ ص: 94، اور ” آپ کے مسائل“ مجموعۂ فتاوی حضور سراج الفقہا ص: 140]
اور یہی تحقیق حضور بقیۃ السلف مفتی محمد صالح صاحب [شیخ الحدیث: جامعۃ الرضا بریلی شریف] کی بھی ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھیں:
[”منتخب فتوے“ مجموعہ فتاویٰ مفتی محمد صالح صاحب، ص: 19 تا 28]
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
محمد شفاء المصطفی شفا مصباحی
26 نومبر 2022ء۔

Exit mobile version