.
ہائے کاش ! امت محمدیہ کی مقتدر قوتیں
ف ل س ط ی ن کے بارے میں
جانتی ہوتیں
حضرت مُغِيرَة کا قول ہے کہ میں نے رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کو فرماتے سنا:
“لَنْ يَزَالَ قَوْمٌ مِنْ أُمَّتِي ظَاهِرِينَ عَلَى النَّاسِ حَتَّى يَأْتِيَهُمْ أَمْرُ اللَّهِ وَهُمْ ظَاهِرُونَ”.
البخاري (3640)، ومسلم (1921).
اور حضرت معاوية، رضي الله عنه، کا قول ہے کہ میں نے نبِيَّ صلى الله عليه وسلم کو فرماتے سنا :
“لَا يَزَالُ مِنْ أُمَّتِي أُمَّةٌ قَائِمَةٌ بِأَمْرِ اللَّهِ لَا يَضُرُّهُمْ مَنْ خَذَلَهُمْ وَلَا مَنْ خَالَفَهُمْ حَتَّى يَأْتِيَهُمْ أَمْرُ اللَّهِ وَهُمْ عَلَى ذَلِكَ”. قَالَ عُمَيْرٌ: فَقَالَ مَالِكُ بْنُ يُخَامِرَ: قَالَ مُعَاذٌ: وَهُمْ بِالشَّأْمِ. فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: هَذَا مَالِكٌ يَزْعُمُ أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاذًا يَقُولُ: وَهُمْ بِالشَّأْمِ.
البخاري (3641) ومسلم (1037).
حضرت ثوبان، رضي الله عنه، کا قول ہے : رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا۔
: “لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي ظَاهِرِينَ عَلَى الْحَقِّ لَا يَضُرُّهُمْ مَنْ خَذَلَهُمْ حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللَّهِ وَهُمْ كَذَلِكَ”.
مسلم (1920)
حضرت جابر بن سمرة، رضي الله عنه، نَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم سے راوی ہیں کہ آپ نے فرمایا:
“لَنْ يَبْرَحَ هَذَا الدِّينُ قَائِمًا يُقَاتِلُ عَلَيْهِ عِصَابَةٌ مِنْ الْمُسْلِمِينَ حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ”.
مسلم (1922)
حضرت جابر بن عبد الله، رضي الله عنهما کا قول ہے ،
: رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم کو میں نے فرماتے سنا : “لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي يُقَاتِلُونَ عَلَى الْحَقِّ ظَاهِرِينَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ
مسلم (1923)
فوائد احادیث
اللہ کا حکم آنے تک میری امت میں مسلسل ایک گروہ ایسا موجود ہو گا
وہ حق کا ساتھ دیتے ہوئے لوگوں پر ظاہر رہیں گے
وہ اللہ کے امر پر قائم ہوں گے
ان کو چھوڑنے والا یا مخالفت کرنے والا انہیں مضر نہ ہوگا ۔
قیامت تک اس دین کا قیام ہرگز خطرے سے دوچار نہ ہوگا
مسلمانوں کی کوئی نہ کوئی مضبوط جماعت اس کے دفاع میں مصروف ق ت ا ل رہے گی ۔
درج بالا احادیث میں پورے روئے زمین پر ایسے مقدس گروہوں کی موجودگی بتائی گئی ہے اور درج ذیل میں خصوصی طور پر بیت المقدس اور اس کے ماحول کا تذکرہ موجود ہے ۔
حضرت ابو هريرة، رضي الله عنه نے کہا،
رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا۔
: “لَا تَزَالُ عِصابَةٌ مِن أُمَّتي يُقاتِلونَ علَى أبوابِ دِمَشْقَ ومَا حَوْلَهُ، وعلَى أبوابِ بيتِ المَقْدِسِ ومَا حَوْلَهُ، لَا يَضُرُّهُم خِذْلانُ مَن خذَلهم، ظَاهِرِين علَى الحَقِّ إلى أنْ تَقُومَ السَّاعَةُ”.
أخرجه أبو يعلى (6417)، والطبراني في الأوسط (47)، وابن عدي في الكامل 7/ 84 ۔
میری امت کا ایک ثابت قدم گروہ مسلسل مصروف ق ت ا ل رہے گا
دمشق اور اس کے ماحول کے دروازوں پر
بیت المقدس اور گرداگرد کے دروازوں پر
ان کو چھوڑنے والوں کا انہیں چھوڑ دینا ان کو کچھ ضرر نہ دے گا ۔ یہ حق پر ڈٹے رہیں گے قیامت تک ایسا ہی رہے گا
جناب مُرَّة بن كعب البهزي، رضي الله عنه سے روایت ہے کہ آپ نے ، نبي صلى الله عليه وسلم کو یہ فرماتے سنا ۔۔
: “لَا تَزَالُ طائِفةٌ مِن أُمَّتي عَلَى الحَقِّ ظاهِرِين على مَن نَاوَأَهُمْ، وَهُمْ كالإِنَاءِ بينَ الأَكَلَةِ حتَّى يَأْتِي أَمْرُ اللهِ وهُمْ كَذَلِكَ”. قلنا: يا رسول الله، وأين هم؟ قال: “بأَكْنَافِ بيتِ المَقْدِسِ”.
أخرجه الطبراني 20/ 317 (754).
میری امت کا ایک طائفہ ہمیشہ حق پر رہے گا ، اپنے مخالفین پر ظاہر رہیں گے اور وہ یوں ہوں گے جیسے کھانے والوں کے سامنے برتن ۔ اللّٰہ کا حکم آنے تک ایسا ہی رہے گا
حضرت أَبو أُمَامَةَ نے کہا: رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا۔
: “لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى الْحَقِّ ظَاهِرِينَ لَعَدُوِّهِمْ قَاهِرِينَ لَا يَضُرُّهُمْ مَنْ خَالَفَهُمْ إِلَّا مَا أَصَابَهُمْ مِنْ لَأْوَاءَ حَتَّى يَأْتِيَهُمْ أَمْرُ اللَّهِ وَهُمْ كَذَلِكَ”. قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَأَيْنَ هُمْ؟ قَالَ: “بِبَيْتِ الْمَقْدِسِ وَأَكْنَافِ بَيْتِ الْمَقْدِسِ”.
مسند الإمام أحمد (22320)
ہر عھد میں میری امت معدودے چند افراد کا گروہ ہوگا ، جن کا حال یہ ہوگا کہ وہ حق پر ظاہر رہنے والے ہوں گے ، دشمنوں پر قہر ڈھانے والے ہوں گے ۔ ان کے مخالفین ان کو کچھ ضرر نہیں پہنچا سکیں گے ہاں کچھ تنگیاں ، مصیبتیں اور شدتیں ان کا پہنچیں گی حتی کہ اللّٰہ کا حکم آ جائے گا ۔ صحابہ نے عرض کیا یارسول اللہ وہ کہاں ہیں ؟ فرمایا بیت المقدس اور اس کے اطراف و اکناف میں ۔
ایک بار پھر ساری تحریر خصوصاً تشبیہ کا مطالعہ کریں ، ف ل س ط ی ن کے متعلق جو رپورٹس مل رہی ہیں وہ ساری ان نبوی پیشین گوئیوں کو امور واقعہ بتا رہی ہیں ۔
