امیر المؤمنین حضرت سیدنا علی المرتضیٰ بھی شیخین کو خلیفہ راشد فرماتے ہیں
محدث فقیہ حافظ اللالكائي – أبو القاسم هبة الله بن الحسن بن منصور الطبري
متوفى 418 ھ اپنی سند کو
رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کے آزاد کردہ غلام حضرت سیدنا مَسْرُوقُ بْنُ الضَّحَّاك تک پہنچانے کے بعد ان کا درج ذیل بیان نقل کرتے ہیں ۔
: سَمِعْتُ أَبَا جَعْفَرٍ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ يَذْكُرُ عَنْ أَبِيهِ:
میں نے سنا ابو جعفر محمد بن علی بن حسین ( امام باقر علیہ السلام ) کو اپنے والد ( حضرت سیدنا امام زین العابدین علیہ السلام ) سے درج ذیل تذکرہ کرتے ہوئے کہ ایک ہاشمی جوان ، حضرت عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ کو جب آپ خطبہ سے فارغ ہوئے ، یوں مخاطب ہوا :
” يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ میں نے آپ کا خطبہء جمعہ سنا ، آپ کہہ رہے تھے
: «اللَّهُمَّ أَصْلِحْنَا بِمَا أَصْلَحْتَ بِهِ الْخُلَفَاءَ الرَّاشِدِينَ» ،
اے ہمارے اللّٰہ ہماری اسی طرح اصلاح رکھنا جو تو نے خلفاء راشدین کی اصلاح رکھی ۔
یہ خلفائے راشدین کون ہیں؟
سیدنا حضرت علی کی آنکھیں بھر آئیں ، پھر وہ آپ کی ڈاڑھی پر بہنے لگیں اور فرمایا:
«أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ، إِمَامَا الْهُدَى، وَشَيْخَا الْإِسْلَامِ، وَالْمُقْتَدَى بِهِمَا بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَنِ اتَّبَعَهُمَا هُدِيَ إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ، وَمَنِ اقْتَدَى بِهِمَا رَشَدَ، وَمَنْ تَمَسَّكَ بِهِمَا فَهُوَ مِنْ حِزْبِ اللَّهِ، وَحِزْبُ اللَّهِ هُمُ الْمُفْلِحُونَ
شرح أصول اعتقاد أهل السنة والجماعة حديث رقم 2044
مناقب عمر بن الخطاب عبد الرحمن ابن الجوزي متوفى
وہ ابوبکر و عمر ہیں ، دونوں ہدایت کے امام ، شیخ الاسلام ، رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ و علی آلہ واصحابہ وبارک وسلم کے بعد مقتدیٰ ہیں ، جس نے ان کی اتباع کی صراط مستقیم کی ہدایت پر ہو گا ، جس نے ان کی اقتداء کی وہ رشد پر ہو گا اور جس نے ان کو مضبوط پکڑا تو وہ الله کے حزب میں سے ہے اور الله کا حزب وہی فلاح والے ہیں ۔
