اِنَّاۤ اَنۡشَاۡنٰهُنَّ اِنۡشَآءًۙ- سورۃ نمبر 56 الواقعة آیت نمبر 35
sulemansubhani
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِنَّاۤ اَنۡشَاۡنٰهُنَّ اِنۡشَآءًۙ ۞
ترجمہ:
ہم نے ان کی بیویوں کو خصوصیت سے پیدا کیا ہے
اہل جنت کی بیویوں کی صفات
الواقعہ : 36۔ 35 میں فرمایا : ہم نے ان کی بیویوں کو خصوصیت سے پیدا کیا ہے۔ ہم نے ان کو دوشیزہ بنایا۔
یعنی ہم نے بڑی آنکھوں والی حوروں کو دنیا کے معروف طریقہ ولادت کے بغیر پیدا کیا ہے ‘ ایک قول یہ ہے کہ اس سے مراد بنوآدم کی عورتیں ہیں ‘ یعنی ہم نے ان کو دوبارہ از سر نو پیدا کیا اور ہم نے ان کو نوجوانی اور شباب کے حال میں لوٹا دیا اور ہم نے بوڑھی خواتین اور بچیوں کو از سر نو ‘ جوان اور دوشیزہ بنادیا۔