Site icon اردو محفل

وَّظِلٍّ مَّمۡدُوۡدٍۙ- سورۃ نمبر 56 الواقعة آیت نمبر 30

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَّظِلٍّ مَّمۡدُوۡدٍۙ ۞

ترجمہ:

اور پھیلے ہوئے لمبے سایوں میں

الواقعہ :31۔ 30 میں فرمایا : اور پھیلے ہوئے لمبے سایوں میں۔ اور چھلکتے ہوئے پانی میں۔

جنت کے درختوں کے سائے ہمیشہ قائم رہیں گے ‘ کبھی ختم نہیں ہوں گے ‘ تمام جنت سائے والی ہے ‘ وہاں دھوپ نہیں ہوگی اور وہاں اس طرح کا وقت ہوگا جیسے صبح کا وقت ہوتا ہے۔

حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جنت میں ایک درخت ہے اس کے سائے میں سوار سو سال تک چلتا رہے گا اور اس کے سائے کو منقطع نہیں کرسکے گا اور اگر چاہو تو یہ آیات پڑھو : وظل قمدود۔ وماء مسکوب۔

القرآن – سورۃ نمبر 56 الواقعة آیت نمبر 30

Exit mobile version