دیوبندیوں کے مزعومہ اِسلام کے”متکلم”مولوی الیاس گھمن دیوبندی کی سرقہ بازیاں:
(قسط اوّل)
تحریر:
میثم عباس قادری رضوی
دیوبندی فرقہ کے مزعومہ”متکلم اسلام” مولوی الیاس گھمن کے بارے میں آج سے ایک دہائی قبل راقم نےمجلہ کلمہءحق میں یہ انکشاف کیاتھاکہ اس شخص نے اپنی کتاب”فرقہءبریلویت”ڈاکٹرخالدمحمودمانچسٹروی کی کتاب”مطالعہءبریلویت”سے من وعن سرقہ کی ہے۔مجلہ کلمہءحق میں ہی راقم نے یہ انکشاف بھی کیاتھاکہ مولوی گھمن نے اپنی کتاب”فرقہء اہل حدیث پاک وہندکاجائزہ”میں غیرمقلدین کی انگریزنوازی پرمشتمل مواد مولانا عبدالحکیم شرف قادری کی کتاب “شیشے کے گھر”سے سرقہ کیاہے۔مزیدتفصیل کے لیے مجلہ کلمہءحق شمارہ(8تا13)اور راقم کی کتاب”مولوی الیاس گھمن اپنے کردار کے آئینے میں”،حصہ اوّل ملاحظہ کریں۔راقم نے مجلہ کلمہءحق کا شمارہ 8مولوی الیاس گھمن کے مرکزسرگودھابھیجا جوکہ وہاں کے ذمہ دار نے وصول کیا۔(اس کی رسید کا عکس بعد ازاں مجلہ کلمہءحق میں شائع کردیاگیاتھا)اس کے بعد “فرقہءبریلویت”کاجو ایڈیشن شائع ہوا اس میں گھمن نےچالاکی کرتے ہوئے کچھ کتابوں سےپچاس صفحات کا اضافہ کرکے( سرِ ورق پر”اضافہ شدہ ایڈیشن” لکھ کر)آخرمیں ایک صفحہ پرلکھ دیاکہ یہ کتاب درج ذیل کتب سے استفادہ کرکے لکھی گئی ہے۔
بانگ دہل ہمارا یہ چیلنج ہے کہ نہ صرف مولوی الیاس گھمن، بلکہ اس کا چیلہ ساجد خان دیوبندی بھی سرقہ باز ہے۔ اس کی متعدد سرقہ بازیاں راقم کے علم میں ہیں۔ساجدخان دیوبندی کی ایک سرقہ بازی مجلہ کلمہءحق میں راقم بیان بھی کرچکاہے اور مزید بھی راقم کے علم میں ہیں۔ساجدخان میں ہمت ہوتویہ ہمارےاس دعوے کی تکذیب کرکے دکھائے۔
(1):-مولوی الیاس گھمن دیوبندی نے مولوی طالب الرحمٰن غیرمقلد کے اعتراضات کے جواب میں ایک کتاب بہ نام”جی ہاں،فقہِ حنفی قرآن وحدیث کانچوڑہے”شائع کی۔اس کتاب کے صفحہ 116تا120 پرالیاس گھمن نے حسبِ عادت سرقہ بازی سے کام لیتے ہوئے قدرِ درہم نجاست پرغیرمقلد کے اعتراض کاجواب خلیفہءاعلی حضرت،مولانا شریف کوٹلوی علیہ الرحمہ کی کتاب”فقہ الفقیہ”(مطبوعہ فریدبک سٹال،اردو بازار،لاہور)کے صفحہ165تا169سے سرقہ کیاہے۔کہیں کہیں معمولی سا تصرف کیاہے،جیسے کہ کتاب کاحوالہ “فقہ الفقیہ”میں عبارت سے پہلے مذکور تھا،لیکن الیاس گھمن نے عبارت کے بعد لکھ دیاہے۔باقی سارا مواد وہی ہے۔مزے کی بات یہ ہے کہ گھمن صاحب نے جوحصہ سرقہ کیاہےاس میں(مولانا شریف کوٹلوی نے غیرمقلدمعترض کانام لیے بغیراسے بددیانت کہا تھا،مولوی گھمن نے) وہاں طالب الرحمٰن غیرمقلد کانام لکھ کراسےبددیانت کہاہے۔سبحان اللہ!۔
الیاس گھمن کی کتاب میں شامل مسروقہ مواد کو ہائی لائٹ کردیاگیاہے۔اور”فقہ الفقیہ”کے صفحہ165کے متعلقہ مقام کےشروع اور صفحہ169کے متعلقہ مقام کے اختتام کوہائی لائٹ کردیاہے۔قارئین مولوی الیاس گھمن کی کتاب سے پیش کردہ صفحات کو “فقہ الفقیہ”سے پیش کردہ صفحات سے ملاکردیکھ لیں اور جان لیں کہ مولوی الیاس گھمن ایک بددیانت اور خائن شخص ہے۔
(جاری ہے)
دیوبندیوں کے مزعومہ اِسلام کے”متکلم”مولوی الیاس گھمن دیوبندی کی سرقہ بازیاں:
(قسط سِوُم)
تحریر:
میثم عباس قادری رضوی
(2):-مولوی الیاس گھمن دیوبندی نے مولوی طالب الرحمٰن غیرمقلد کی جانب سے کیے گئے اعتراض(کہ احناف کے نزدیک اگرتشہُّدمیں ہوا خارج ہوجائے تونمازہوجائے گی)کاجوجواب اپنی کتاب “جی ہاں،فقہِ حنفی قرآن وحدیث کانچوڑہے”کے صفحہ218و219پردیاہے وہ خلیفہءاعلٰی حضرت،مولانا شریف کوٹلوی علیہ الرحمہ کی کتاب”فقہ الفقیہ”(مطبوعہ فریدبک سٹال،اردو بازار،لاہور)کے صفحہ181و182سے سرقہ کیاہے۔
الیاس گھمن کی کتاب میں شامل مسروقہ مواد کو ہائی لائٹ کردیاگیاہے۔جبکہ”فقہ الفقیہ”کے صفحہ181کے متعلقہ مقام کےشروع اور صفحہ182کے متعلقہ مقام کے اختتام کو ہائی لائٹ کیاہے۔قارئین دونوں کتب کے متعلقہ صفحات کوملا کردیکھ لیں۔
(جاری ہے)
