کہ ہم تمہارے بدلے میں تم جیسے اور پیدا کردیں اور تمہیں از سر نو اس طرح پیدا کردیں جس کو تم بالکل نہیں جانتے
الواقعہ 61 میں فرمایا : کہ ہم تمہارے بدلے میں تم جیسے اور پیدا کردیں اور تمہیں از سر نو اس طرح پیدا کردیں جس کو تم بالکل نہیں جانتے۔
یعنی اگر ہم تمہارے مرنے کے بعد تمہاری جنس سے اور لوگ پیدا کرنا چاہیں تو ہمیں اس سے کوئی روک نہیں سکتا اور ہم تمہارے مرنے کے بعد تمہاری شکل و صورت کی تبدیل کردیں ‘ مومن کے چہرے کو سفید بنادیں اور کافر کے چہرے کو سیاہ اور بدہیئت بنادیں یا مومنوں کی روحوں کو پرندوں پوٹوں میں رکھ دیں ‘ جن کا تمہیں ابھی علم نہیں ہے۔