اگر ہم چاہیں تو اس ( پانی کو) سخت کڑوا بنادیں تو پھر تم کیوں شکر ادا نہیں کرتے ؟
الواقعہ 70 میں فرمایا : اگر ہم چاہیں تو اس ( پانی کو) سخت کڑوا بنادیں تو پھر تم کیوں شکر ادا نہیں کرتے ؟۔
یعنی اگر ہم چاہیں تو اس پانی کو سخت کڑوا بنادیں کہ تم اس پانی کو پی سکو اور نہ اس سے اپنے کھیتوں کو سیراب کرسکو ‘ پھر تم اللہ کی اس نعمت پر اس کا شکر ادا کیوں نہیں کرتے۔