Site icon اردو محفل

هُوَ الَّذِىۡ يُنَزِّلُ عَلٰى عَبۡدِهٖۤ اٰيٰتٍۭ بَيِّنٰتٍ لِّيُخۡرِجَكُمۡ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوۡرِ‌ؕ وَاِنَّ اللّٰهَ بِكُمۡ لَرَءُوۡفٌ رَّحِيۡمٌ – سورۃ نمبر 57 الحديد آیت نمبر 9

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

هُوَ الَّذِىۡ يُنَزِّلُ عَلٰى عَبۡدِهٖۤ اٰيٰتٍۭ بَيِّنٰتٍ لِّيُخۡرِجَكُمۡ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوۡرِ‌ؕ وَاِنَّ اللّٰهَ بِكُمۡ لَرَءُوۡفٌ رَّحِيۡمٌ ۞

ترجمہ:

وہی ہے جو اپنے (مکرم) بندے پر واضح آیات نازل فرماتا ہے تاکہ تمہیں اندھیروں سے روشنی کی طرف لائے ‘ بیشک اللہ تم پر بہت شفقت کرنے والا ‘ بےحد مہربان ہے

الحدید : ٩ میں فرمایا : وہی ہے جو اپنے (مکرم) بندے پر واضح آیات نازل فرماتا ہے تاکہ تمہیں اندھیروں سے روشنی کی طرف لائے ‘ بیشک اللہ تم پر بہت شفقت کرنے والا ‘ بےحد مہربان ہے۔

اس آیت میں واضح آیات سے مراد قرآن مجید کی آیات ہیں اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اس سے مراد معجزات ہوں جن کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی نبوت اور رسالت کے ثبوت میں پیش فرمایا۔

القرآن – سورۃ نمبر 57 الحديد آیت نمبر 9

Exit mobile version