أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِنَّ الۡمُصَّدِّقِيۡنَ وَالۡمُصَّدِّقٰتِ وَاَقۡرَضُوا اللّٰهَ قَرۡضًا حَسَنًا يُّضٰعَفُ لَهُمۡ وَلَهُمۡ اَجۡرٌ كَرِيۡمٌ ۞
ترجمہ:
بیشک صدقہ کرنے والے مرد اور صدقہ کرنے والی عورتیں اور جنہوں نے اللہ کو قرض حسن دیا ‘ ان کی نیکیوں کو بڑھایا جائے گا اور ان کے لئے عزت والا اجر ہے
الحدید : ١٨ میں اللہ تعالیٰ کو قرض حسن دینے اور اس پر دگنے چوگنے اجر کا ذکر فرمایا ہے۔ اس کی تفصیل ہم الحدید : ١١ میں بیان کرچکے ہیں ‘ وہاں ملاحظہ فرمائیں۔
القرآن – سورۃ نمبر 57 الحديد آیت نمبر 18
