سو اے منافقو ! ) آج نہ تم سے کوئی فدیہ لیا جائے گا نہ کافروں سے ‘ تمہارا ٹھکانہ دوزخ ہے ‘ وہی تمہارا رفیق ہے اور وہ برا ٹھکانا ہے
الحدید : ١٥ میں فرمایا : (سواے منافقو ! ) آج نہ تم سے کوئی فدیہ لیا جائے گا نہ کافروں سے ‘ تمہارا ٹھکانہ دوزخ ہے ‘ وہی تمہارا رفیق ہے اور وہ برا ٹھکانا ہے۔
فدیہ کا معنی : عوض اور بدل ‘ یعنی تمہارے عذاب کے بدلہ میں تم سے کوئی چیز لے کر تم کو عذاب سے نجات نہیں دی جائے گی۔