دوزخی اور جنتی برابر نہیں ہوسکتے جنتی ہی کامیاب ہیں۔
الحشر : ٢٠ میں فرمایا، دوزخی اور جنتی برابر نہیں ہوسکتے، جنتی ہی کامیاب ہیں۔
اس آیت میں دوزخی سے مراد کفار ہیں اور جن گناہگار مسلمانوں کو عارضی طور پر تطہیر کے لئے دوزخ میں ڈالا جائے گا، وہ دوزخی نہیں ہیں کیونکہ وہ بالآخر سزا سے پاک ہو کر جنت میں چلے جائیں گے۔