Site icon اردو محفل

هُوَ الَّذِىۡۤ اَرۡسَلَ رَسُوۡلَهٗ بِالۡهُدٰى وَدِيۡنِ الۡحَـقِّ لِيُظۡهِرَهٗ عَلَى الدِّيۡنِ كُلِّهٖ وَلَوۡ كَرِهَ الۡمُشۡرِكُوۡنَ – سورۃ نمبر 61 الصف آیت نمبر 9

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

هُوَ الَّذِىۡۤ اَرۡسَلَ رَسُوۡلَهٗ بِالۡهُدٰى وَدِيۡنِ الۡحَـقِّ لِيُظۡهِرَهٗ عَلَى الدِّيۡنِ كُلِّهٖ وَلَوۡ كَرِهَ الۡمُشۡرِكُوۡنَ ۞

ترجمہ:

وہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تاکہ اس کو تمام دینوں پر غالب کر دے، خواہ مشرکوں کو کتنا ہی ناگوار ہو ؏

الصف : ٩ میں فرمایا : وہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا۔

یعنی سیدنا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دین اسلام کی تبلیغ کے لئے دلائل اور معجزات کے ساتھ بھیجا تاکہ دین اسلام تمام ادیان پر غالب ہوجائے حتیٰ کہ آخر زمانہ میں اسلام کے سوا اور کوئی دین نہیں ہوگا۔

حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حضرت عیسیٰ ابن مریم (علیہ السلام) ضرور نازل ہوں گے، وہ عدل کے ساتھ حکومت کریں گے، وہ ضرور صلیب کو توڑ ڈالیں گے اور ضرور خنزیر کو قتل کریں گے اور وہ ضرور جزیہ ختم کردیں گے اور ضرور اونٹنیاں کھلی چھوڑ دی جائیں گی اور ان کو کوئی نہیں پکڑے گا اور ضرور بغض، بخل اور حسد ختم ہوجائے گا اور مال لینے کے لئے لوگوں کو بلایا جائے گا اور کوئی مال کو قبول نہیں کرے گا۔ (صحیح البخاری رقم الحدیث : ٢٢٢٤، صحیح مسلم رقم الحدیث : ٢٤٢، سنن ترمذی رقم الحدیث : ٢٢٣٣، مسند احمد ج ٢ ص ٥٣٧)

القرآن – سورۃ نمبر 61 الصف آیت نمبر 9

Exit mobile version