أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
يُسَبِّحُ لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ الۡمَلِكِ الۡقُدُّوۡسِ الۡعَزِيۡزِ الۡحَكِيۡمِ ۞
ترجمہ:
اللہ کی تسبیح کرتی ہے ہر وہ چیز جو آسمانوں میں ہے اور ہر وہ چیز جو زمینوں میں ہے، وہ (ساری کائنات کا) بادشاہ، بےحد پاک، بہت غالب، بےانتہا حکمت والا ہے
تفسیر:
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : اللہ کی تسبیح کرتی ہے ہر وہ چیز جو آسمانوں میں ہے اور ہر وہ چیز جو زمینوں میں ہے، وہ (ساری کائنات کا) بادشاہ، بےحد پاک، بہت غالب، بےانتہاء حکمت والا ہے۔ وہی ہے جس نے ان پڑھ لوگوں میں ان ہی میں سے (عظیم) رسول بھیجا جو ان پر اس کی آیات تلاوت کرتا ہے اور ان کے باطن کو صاف کرتا ہے اور ان کو کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے، اور بیشک وہ اس سے پہلے کھلی گمراہی میں تھے۔ اور ان میں سے دوسروں کو بھی جو ابھی ان پہلوں سے نہیں ملے اور وہ بہت غالب بےحد حکمت والا ہے۔ یہ اللہ کا فضل ہے وہ اسے جس کو چاہے عطا فرماتا ہے اور اللہ بہت بڑے فضل والا ہے۔ (الجمعہ : ٤-١)
الجمعہ : ١ میں اللہ تعالیٰ کی تسبیح اور اس کی عظیم صفات کا بیان فرمایا اور ان کی تفسیر کئی بار تفسیر کی بار متعدد سورتوں میں کمی کی جا چکی ہے۔
تبیان القرآن سورۃ نمبر 62 الجمعة آیت نمبر 1
