Site icon اردو محفل

باغ فدک کے معاملے پر مولا علی کا حضرت ابو بکر صدیق کے حق میں فیصلہ

باغ فدک کے معاملے پر مولا علی کا حضرت ابو بکر صدیق کے حق میں فیصلہ!

امام الآجری اپنی سند سے روایت بیان کرتے ہیں :
●》أنبأنا أبو القاسم إبراهيم بن الهيثم الناقد قال: حدثنا أبو عبد الرحمن عبد الله بن عمر الكوفي قال: حدثنا عبد الله بن نمير , عن عبد الملك بن سلع الهمداني , عن عبد خير قال: سمعت علي بن أبي طالب , رضي الله عنه يقول: قبض الله نبيه صلى الله عليه وسلم على خير ملة قبض عليها نبي من الأنبياء. قال: وأثنى عليه , ثم استخلف أبو بكر رضي الله عنه فعمل بعمل رسول الله صلى الله عليه وسلم وبسنته ثم قبض أبو بكر على خير ما قبض الله عز وجل عليه أحدا , وكان خير هذه الأمة بعد نبيها صلى الله عليه وسلم۔۔۔الخ
▪︎حضرت عبداللہ خیر بیان کرتے ہیں :
میں نےحضرت علیؓ کو بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ جب نبی اکرمﷺ کو اللہ نے وفات دی تو کسی بھی نبی کو اس کی امت کی اتنی اچھی صورت حال میں وفات نہیں دی گئی۔
(نوٹ: نبی کریم نے حضرت عائشہ کی باہوں میں اس دنیا سے پردہ فرمای) جو نبی اکرمﷺ کو دی گئی ۔
راوی کہتا ہے پھر نبی اکرمﷺ کی تعریف بیان کی حضرت علی نے پھر بیان کیا کہ آپﷺ کے بعد حضرت ابو بکرؓ آپﷺ کے جانشین بنے،
” انہوں نے نبی اکرمﷺ کے طریقوں اور سنت کے مطابق عمل کیا”
پھر حضرت ابو بکر ؓ کا جب انتقال ہوا تو اس وقت حالت سب سے بہتر تھی جو کسی کی بھی ہو سکتی تھی
“اور نبی اکرمﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہترین فرد تھے”
[الشریعہ برقم : 1804 وسندہ صحیح]

نوٹ:
مولا علی کی گواہی کہ حضرت ابو بکر صدیق نے نبی اکرم کی سنت کے مطابق عمل کیا اگر وہ باغ فدک پر حضرت ابو بکر صدیق کے فیصلہ کو صحیح نہ سمجھتے تو یہ دعوی آپکی مبارک زبان سے نہ ہوتا۔
خاص کر جب مولا علی رضی اللہ حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ اور حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ کی صلح کے مابین موقع پر خود موجود تھے۔

اب یہاں مولا علی کے فضائل کے کی مرویات لاگو نہیں کرینگے تفضیلی و مخالف ٹولا

کہ اہل بیت و قران ساتھ ساتھ ہونگے۔
حضرت مولا علی اس امت کے سب سے بہترین قاضی و فیصلہ کرنے والے تھے۔

اب کون ہے جو مولا علی کے اس فیصلے کے سامنے سر اٹھائے؟
اور
کون ہے جو مولا علی کے اس حکم کی نا فرمانی کرے کہ حضرت ابو بکر حضور اکرم کے بعد اس امت کے سب سے بہترین یعنی افضل فرد تھے۔۔

بیشک ہم اہلسنت ہی شعیانِ علی ہیں!
انکے سب فیصلے سر جھکا کر تسلیم کرتے ہیں۔

تحقیق: اسدالطحاوی

Exit mobile version