Site icon اردو محفل

ثُمَّ ارۡجِعِ الۡبَصَرَ كَرَّتَيۡنِ يَنۡقَلِبۡ اِلَيۡكَ الۡبَصَرُ خَاسِئًا وَّهُوَ حَسِيۡرٌ – سورۃ نمبر 67 الملك آیت نمبر 4

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ثُمَّ ارۡجِعِ الۡبَصَرَ كَرَّتَيۡنِ يَنۡقَلِبۡ اِلَيۡكَ الۡبَصَرُ خَاسِئًا وَّهُوَ حَسِيۡرٌ‏ ۞

ترجمہ:

پھر بار بار نظر اٹھا کر دیکھ تیری نظر تھک کر تیری طرف ناکام پلٹ آئے گی۔

 

الملک : ٤ میں فرمایا : پھر بار بار نظر اٹھا کر دیکھ تیری نظر تھک کر تیری طرف ناکام پلٹ آئے گی

بار بار دیکھنے کے حکم کی توجیہ

اس آیت میں بار بار آسمان کی طرف دیکھنے کا حکم دیا ہے کیونکہ جب انسان کسی چیز کی طرف صرف ایک بار دیکھے تو اس کے نزدیک اس کے عیوب اور قبائح منکشف نہیں ہوتے، حتیٰ کہ جب وہ کسی چیز کی طرف بار بار غائر نظر سے دیکھتا ہے تو اس کی پوری حقیقت کھل کر اس کے سامنے آجاتی ہے۔

القرآن – سورۃ نمبر 67 الملك آیت نمبر 4

Exit mobile version