اے کافرو ! آج تم کوئی عذر پیش نہ کرو تمہیں ان ہی کاموں کا بدلہ دیا جائے گا جو تم دنیا میں کرتے تھے ؏
التحریم : ٧ میں فرمایا : اے کافرو ! آج تم کوئی عذر پیش نہ کرو تمہیں ان ہی کاموں کا بدلہ دیا جائے گا جو تم دنیا میں کرتے تھے
کیونکہ قیامت کے دن عذر پیش کرنے سے تمہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور یہ اس لیے فرمایا ہے تاکہ کافر اللہ تعالیٰ کی رحمت سے بالکل مایوس ہوجائیں۔ اس کی نظریہ آیت ہے :