Site icon اردو محفل

وَلِلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِرَبِّهِمۡ عَذَابُ جَهَنَّمَ‌ؕ وَبِئۡسَ الۡمَصِيۡرُ – سورۃ نمبر 67 الملك آیت نمبر 6

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَلِلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِرَبِّهِمۡ عَذَابُ جَهَنَّمَ‌ؕ وَبِئۡسَ الۡمَصِيۡرُ ۞

ترجمہ:

اور اپنے رب کا کفر کرنے والوں کے لیے دوزخ کا عذاب ہے، اور وہ کیسا برا ٹھکانہ ہے۔

 

الملک : ٦ میں فرمایا : اور اپنے رب کا کفر کرنے والوں کے لیے دوزخ کا عذاب ہے، اور وہ کیسا برا ٹھکانہ ہے

کفار کو دوزخ کا عذاب دینے کی توجیہ

اس سورت کے شروع میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا :” تَبٰـرَکَ الَّذِیْ بِیَدِہِ الْمُلْکُ “ (الملک : ١) یعنی تمام کائنات پر اس کا اقتدار اور قبضہ ہے، پھر یہ بتایا کہ اس نے اس کائنات کو عبث اور فضول نہیں پیدا کیا بلکہ مخلوق کا امتحان لینے کے لیے پیدا کیا ہے کہ کون اچھے اور نیک عمل کرتا ہے ” لِیَبْلُوَکُمْ اَیُّکُمْ اَحْسَنُ عَمَلاً “ (الملک : ٢) اور یہ بتایا کہ وہ عزیز اور غفور ہے، کافروں کو سزا دینے پر غالب ہے اور مؤمنوں کو جزا دینے اور بخشنے پر قادر ہے اور یہ تب ہی ہوسکتا ہے جب اللہ تعالیٰ کا علم بھی کامل ہو اور اس کی قدرت بھی کامل ہو اور جب وہ عالم اور قادر ہے تو اس کا تقاضا اس آیت میں بیان فرمایا : اور اپنے رب کا کفر کرنے والوں کے لیے دوزخ کا عذاب ہے اور وہ کیسا برا ٹھکانہ ہے۔

القرآن – سورۃ نمبر 67 الملك آیت نمبر 6

Exit mobile version