Site icon اردو محفل

اَنۡ كَانَ ذَا مَالٍ وَّبَنِيۡنَؕ‏ – سورۃ نمبر 68 القلم آیت نمبر 14

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَنۡ كَانَ ذَا مَالٍ وَّبَنِيۡنَؕ‏ ۞

ترجمہ:

وہ بہت مال دار اور بیٹیوں والا ہے۔

القلم : ١٥۔ ١٤ میں فرمایا : وہ بہت مال دار اور بیٹیوں والا ہے۔ جب اس کے سامنے ہماری آیات تلاوت کی جاتیں ہیں تو کہتا ہے : یہ تو پہلے لوگوں کے جھوٹے قصے ہیں۔

ربط آیات اور ولید بن مغیرہ کی ناک کو سونڈ فرمانے کی توجیہہ

اس آیت کا تعلق اس سے پہلی آیت ( القلم : ١٠) سے بھی ہوسکتا ہے اور اس صورت میں معنی ہوگا : آپ بہت قسم کھانے والے ذلیل شخص کی بات نہ مانیں کہ وہ بہت مال دار اور بیٹیوں والا ہے، اور اس کا تعلق اس کے بعد متصل آیت : ١٥ سے بھی ہوسکتا ہے کہ ہم نے اس کو بہت مال دیا اور بہت اولاد عطاء کی، پھر چاہیے تھا کہ وہ ہمارا شکر ادا کرتا لیکن اس نے ہمارا شکر ادا کرتے ایمان لانے اور نیک عمل کرنے کے بجائے ہمارا کفر کیا اور جب اس کے سامنے ہماری آیات تلاوت کی گئیں تو اس نے کہا : یو تہ پہلے لوگوں کے جھوٹے قصے ہیں۔

القرآن – سورۃ نمبر 68 القلم آیت نمبر 14

Exit mobile version