بیشک آپ کا رب ہی خوب جاننے والا ہے کہ کون اس کی راہ سے بھٹک چکا ہے اور وہی ہدایت یافتہ لوگوں کو خوب جاننے والا ہے.
القلم : ٧ میں فرمایا : بیشک آپ کا رب ہی خوب جاننے والا ہے کہ کون اس کی راہ سے بھٹک چکا ہے اور وہی ہدات یافتہ لوگوں کو خوب جاننے والا ہے۔
اس آیت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ جو لوگ حقیقت میں مجنوں ہیں ان کو آپ کا رب خوب جاننے والا ہے اور یہ وہی لوگ ہیں جو سیدھی راہ سے بھٹک چکے ہیں اور وہی جاننے والا ہے کہ عقل والے کون لوگ ہیں اور یہ وہی لوگ ہیں جو ہدایت یافتہ ہیں۔
اس آیت کی دوسری تفسیر یہ ہے کہ انہوں نے آپ پر جنون کی تہمت لگائی ہے اور خود کو عقل مند کہا ہے اور یہ اپنے اس قول میں جھوٹے ہیں اور حقیقت میں یہ گم راہ ہیں اور آپ ہدایت یافتہ ہیں۔