یا تم نے ہم سے ایسی قسمیں لے رکھی ہیں جو قیامت تک رہیں گی کہ تمہیں وہ سب کچھ ملے گا جس کا تم فیصلہ کرو گے
تفسیر:
القلم : ٣٩ میں فرمایا : یا تم نے ہم سے ایسی قسمیں لے رکھی ہیں جو قیام تک رہیں گی کہ تمہیں وہ سب کچھ ملے گا جس کا تم فیصلہ کروگے۔
جب کوئی شخص کسی چیز کا ضامن ہوجائے تو کہا جاتا ہے : فلاں شخص نے مجھے اس چیز کی قسم دے دی ہے، یعنی کیا ہم نے تم کو ضمانت دی ہے اور قسم کھالی ہے کہ ہم تم کو مؤمنین صالحین کی مثال اجر وثواب دیں گے۔