Site icon اردو محفل

فَهَلۡ تَرٰى لَهُمۡ مِّنۡۢ بَاقِيَةٍ‏ – سورۃ نمبر 69 الحاقة آیت نمبر 8

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فَهَلۡ تَرٰى لَهُمۡ مِّنۡۢ بَاقِيَةٍ‏ ۞

ترجمہ:

کیا اب تمہیں ان میں سے کوئی باقی نظر آ رہا ہے ؟

الحاقہ : ٨ میں فرمایا : کیا اب تمہیں ان میں سے کوئی باقی نظر آ رہا ہے

یعنی اب ان میں سے کوئی گروہ باقی ہے یا کوئی فرد باقی ہے، ابن جریج نے کہا : وہ سات راتیں اور آٹھ دن اللہ سبحانہٗ کے بھیجے ہوئے آندھی کے عذاب میں مبتلا رہے اور آٹھویں دن کی شام کو مرگئے، پھر آٹھویں دن آندھی نے ان کو اٹھا کر سمندر میں پھینک دیا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا :

تُدَمِّرُ کُلَّ شَیْئٍم بِاَمْرِ رَبِّہَا فَاَصْبَحُوْا لَا یُرٰٓی اِلَّا مَسٰکِنُھُمْط کَذٰلِکَ نَجْزِی الْقَوْمَ الْمُجْرِمِیْنَ ۔ (الاحقاف : ٢٥ )

وہ آندھی اپنے رب کے حکم سے ہر چیز کو ہلاک کر رہی تھی پس وہ ایسے ہوگئے کہ انکے مکانوں کے سوا اور کوئی چیزدکھائی نہیں دیتی تھی، ہم مجرم قوم کو اسی طرح سزا دیتے ہیں۔

یعنی سب گھر والے تباہ ہوگئے، صرف عبرت کا نشان رکھنے کے لیے ان کے گھر باقی رہ گئے۔

القرآن – سورۃ نمبر 69 الحاقة آیت نمبر 8

Exit mobile version