مَا الۡحَـآقَّةُ ۚ – سورۃ نمبر 69 الحاقة آیت نمبر 2
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
مَا الۡحَـآقَّةُ ۚ ۞
ترجمہ:
ضرور واقع ہونے والی کیا چیز ہے ؟
الحاقہ : ٢ میں فرمایا : الحاقہ کیا چیز ہے ! یہ اس کی بڑائی اور عظمت کو ظاہر کرنے کے لیے فرمایا : اس کی مثل یہ آیت ہے۔
اَلْقَارِعَۃُ ۔ مَا الْقَارِعَۃُ ۔ وَ مَآ اَدْرٰ کَ مَا الْقَارِعَۃُ ۔ (القارعہ : ١۔ ٣)
دہلانے والی دہلانے والی کیا چیز ہے ؟۔ اور آپ کیسا جانتے ہیں کہ دہلانے والی کیا چیز ہے ؟۔
القرآن – سورۃ نمبر 69 الحاقة آیت نمبر 2