Site icon اردو محفل

وَتَكُوۡنُ الۡجِبَالُ كَالۡعِهۡنِۙ- سورۃ نمبر 70 المعارج آیت نمبر 9

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَتَكُوۡنُ الۡجِبَالُ كَالۡعِهۡنِۙ ۞

ترجمہ:

اور پہاڑ رنگ برنگی اون کی طرح ہوجائیں گے۔

المعارج ٩ : میں فرمایا : اور پہاڑ رنگ برنگے اون کی طرح ہوجائیں گے۔

اس آیت میں ” العھن “ کا لفظ ہے، اس کا معنی ہے، مختلف رنگ کے اون، حسن بصری نے کہا : اس سے مراد ہے : سرخ رنگ کا اون اور ” العھن “ دھنکی ہوئی روئی کو بھی کہتے ہیں، اس کی تفسیر میں کہا گیا ہے کہ قیامت کے دن جب پہاڑ متغیر ہوں گے تو پہلے ریت کے ذرات کی طرح ہوجائیں گے، پھر دھنکی ہوئی روئی کی طرح ہوجائیں گے، پھر باریک غبار کی طرح ہوجائیں گے۔

القرآن – سورۃ نمبر 70 المعارج آیت نمبر 9

Exit mobile version