المعارج : ٨ ١ میں فرمایا : جس نے مال جمع کیا اور اس کو حفاظت سے رکھا۔
حب دنیا کی آفات
یعنی اس مال میں اس پر جو حقوق واجب تھے ان کو ادا نہیں کیا اور اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے اور اس کی اطاعت اور عبادات کرنے سے اس نے پیٹھ پھیری اور اعراض کیا اور مال جمع کرنے اور اس کی حفاظت سے رکھنے میں دنیا کی محبت اور حرص کی طرف اشارہ ہے اور اس طرف اشارہ ہے کہ وہ لمبی زدگی کی امید رکھتا ہے اور تمام گناہوں اور نافرمانیوں کی اصل یہ ہے کہ انسان کو یہ امید ہوتی ہے کہ وہ بہت عرصہ تک زندہ رہے گا، اور اگر وہ یہ سمجھے کہ اس کو موت جلد آنے والی ہے تو وہ گناہوں کو ترک کر دے گا اور توبہ اور استغفار کی طرف راغب ہوگا۔