Site icon اردو محفل

وَالَّذِيۡنَ هُمۡ لِاَمٰنٰتِهِمۡ وَعَهۡدِهِمۡ رٰعُوۡنَ سورۃ نمبر 70 المعارج آیت نمبر 32

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَالَّذِيۡنَ هُمۡ لِاَمٰنٰتِهِمۡ وَعَهۡدِهِمۡ رٰعُوۡنَ ۞

ترجمہ:

اور جو لوگ اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی رعایت کرنے والے ہیں

تفسیر:

المعارج : ٣٢ میں فرمایا : اور جو لوگ اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی رعایت کرنے والے ہیں۔

امانت کی رعایت

یعنی جو لوگ امانت رکھوانے والے کو اس کے مطالبہ کے وقت اس کی امانت لوٹادیتے ہیں، اللہ تعالیٰ کے تمام فرائض اور واجبات بھی امانت میں داخل ہیں، حدیث میں ہے :

حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : منافق کی تین نشانیاں ہیں : جب بات کرے تو جھوٹ بولے، جب وعدہ کرے تو اس کے خلاف کرے اور جب اس کے پاس امانت رکھوائی جائے تو اس میں خیانت کرے۔ ( صحیح البخاری رقم الحدیث : ٣٣، صحیح مسلم رقم الحدیث : ٥٩ )

آپ آیت کی مفصل تفسیر المؤمنون : ٨ میں گزر چکی ہے۔

تبیان القرآن سورۃ نمبر 70 المعارج آیت نمبر 32

Exit mobile version