Site icon اردو محفل

يَّهۡدِىۡۤ اِلَى الرُّشۡدِ فَاٰمَنَّا بِهٖ‌ ؕ وَلَنۡ نُّشۡرِكَ بِرَبِّنَاۤ اَحَدًا سورۃ نمبر 72 الجن آیت نمبر 2

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

يَّهۡدِىۡۤ اِلَى الرُّشۡدِ فَاٰمَنَّا بِهٖ‌ ؕ وَلَنۡ نُّشۡرِكَ بِرَبِّنَاۤ اَحَدًا ۞

ترجمہ:

جو سیدھی راہ کی طرف ہدایت دیتا ہے پس ہم اس پر ایمان لے آئے، اور ہم ہرگز اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بنائیں گے

تفسیر:

الجن : ٢ میں فرمایا : ( جنات نے کہا :) جو سیدھی راہ کی طرف ہدایت دیتا ہے، پس ہم اس پر ایمان لے آئے اور وہ ہرگز اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بنائیں گے۔

یہ قرآن اللہ تعالیٰ کی الوہیت، اس کے علم اور قدرت اور اس کی توحید کی معرفت کی ہدایت دیتا ہے، ہم اللہ تعالیٰ کی توحید پر ایمان لے آئے اور ہم اب کبھی کسی کو اللہ تعالیٰ کا شریک قرار نہیں دیں گے، اور اب ہم ابلیس کی طرف رجوع نہیں کریں گے اور نہ اس کی اطاعت کریں گے۔

تبیان القرآن سورۃ نمبر 72 الجن آیت نمبر 2

Exit mobile version