Site icon اردو محفل

رَبُّ الۡمَشۡرِقِ وَالۡمَغۡرِبِ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَاتَّخِذۡهُ وَكِيۡلًا – سورۃ نمبر 73 المزمل آیت نمبر 9

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَبُّ الۡمَشۡرِقِ وَالۡمَغۡرِبِ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَاتَّخِذۡهُ وَكِيۡلًا ۞

ترجمہ:

وہ مشرق اور مغرب کا رب ہے، اس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں سو آپ اس کو اپنا کار ساز بنالیں۔

المزمل : ٩ میں فرمایا : وہ مشرق اور مغرب کا رب ہے، اس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں، سو آپ اس کو اپنا کار ساز بنالیں۔

یہ آیت بھی پہلی امٓیت کے ساتھ مربوط ہے کیونکہ جس کو یہ یقین ہوگا کہ اللہ تعالیٰ مشرق اور مغرب کا رب ہے، اس کی تمام امیدیں سب سے منقطع ہو کر اللہ تعالیٰ کے ساتھ قائم ہوں گی اور اس کے تمام اعمال صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہوں گے۔

القرآن – سورۃ نمبر 73 المزمل آیت نمبر 9

Exit mobile version