زیر نظر تصویر میں دکھائی دینے والی جگہ اِن روافض کے نزدیک باغ فدک ہے جبکہ ہماری معلومات کے مطابق یہ سعودی عرب کے شہر القصیم میں واقع ایک سلیمان الراجعی نامی مشہور شخص کا باغ ہے جو کہ اللہ کی راہ میں وقف ہے ۔
جہالت کی انتہاء دیکھیں بغیر تصدیق کے گیارہ ہزار لوگوں نے اسے لائک کیا اور سینکڑوں نے آگے شیئر بھی کیا ۔ ان باتوں کو دیکھ کر آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ پہلے وقتوں میں کس طرح صحابہ کرام کے خلاف روایات گھڑی گئیں اور آگے پھیلا کر جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کی کوششیں کی گئیں بلکہ اب تک جاری ہیں ۔
روافض اس سر سبز زمین کو باغ فدک کہنے سے پہلے ویکی شیعہ ہی چیک کرلیتے کہ ویکی شیعہ کے مطابق موجودہ دور میں فدک سعودیہ عربیہ کے “حائل” نامی صوبے میں واقع ہے۔ اس علاقے میں الحائط نامی کوئی شہر بنا ہے۔فدک کا علاقہ وادئ فاطمہ کے نام سے جانا جاتا ہے وہاں کے نخلستان کو باغ فاطمہ، مسجد کو مسجد فاطمہ اور وہاں کے کنوؤں کو عیون فاطمہ کا نام دیا جاتا ہے۔ اس علاقے میں موجود عمارتیں اور گھر ویران ہوکر خرابے کی شکل اختیار کر چکے ہیں اور نخلستان میں موجود اکثر کھجور کے درخت بھی سوکھ چکے ہیں۔
✍️ارسلان احمد اصمعی قادری
17/3/24ء
