میں اگر اس مسجد کا خطیب ہوتا تو انتظامیہ کو کہتا کہ آج کے دن میں اپنا حق شیخ محترم کو تفویض کرتا ہوں، یہ ہمارے بزرگ مہمان عالم دین ہیں انہیں خطاب کرلینے دیجیے۔
بلکہ انکی آمد کے وقت میں خود موجود ہوتا، دست بوسی کرتا، قدموں میں بیٹھا رہتا اور اجازتِ حدیث کا طالب ہوتا، یوں اپنی نسبت قائم کرلیتا۔
ہمارے بزرگوں نے ہمیں یہ ادب سکھایا ہے۔
اسکے برعکس انکے سامنے آکر، منبر پر بیٹھ جانا اور خطاب شروع کردینا اور یہ جتانا کہ میں نے احسان کیا کہ 10 منٹ تاخیر سے خطاب شروع کیا، اور شور و غل کے وقت خطبہ پڑھتے رہنا، حضرت کو یونہی جانے دینا۔ یہ کسی خبیث باطن شخص سے ہی متصور ہے۔
جتنی ممکنہ صورتیں بنتی ہیں، ایک مہمان بزرگ عالمِ دین کے ساتھ ایسا رویہ ادب والوں کا شیوہ نہیں۔
اگر حضرت کی تشریف آوری پہلے ہی ناگوار تھی یا ماحول سازگار نہیں تھا تو ادب کے ساتھ ابتدا ہی سے معذرت کرلی جاتی، کسی بزرگ مہمان عالم دین کیلئے اجازت دیکر اسکے ساتھ ایسا سلوک روا رکھنا درست نہیں۔
سارا سال مجالس ہوتی ہیں، کیا ہمارے مقررین نہیں جانتے کہ مقررہ وقت سے کچھ زائد وقت لگ ہی جاتا ہے۔
اگر شیخ محترم کی جگہ خطیب صاحب کے مرشد ہوتے اور وہ خطاب کرتے تو کیا خطیب صاحب انکے خطاب میں بھی خلل ڈال دیتے۔
یقینا تم نے علما کی قدر نہ جانی۔
اور عالم کی قدر و منزلت کو وہی ہلکا جانے گا جس میں نفاق موجود ہو۔
ابو محمد عارفین القادری
04 مئی 2024 ء
عروس البلاد کراچی
لاہور داتا دربار کی مسجد کے خطیب رمضان سیالوی کا شہزادۂ غوث اعظم قبلہ ڈاکٹر عبد العزیز الخطیب شامی حفظہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ یہ رویہ بالکل نامناسب ہے۔ حضور شیخ کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔۔
اطلاعات کے مطابق آج داتا صاحب علیہ الرحمہ پر خطبہ جمعہ شہزادہ غوثِ پاک نے پڑھانا تھا لیکن وہاں کے امام و خطیب رمضان سیالوی نے مائیک لےکر خطبہ دینے سے روک دیا😡😡
اللہ کریم ایسے بے ادبوں سے اہلسنت کو پاک فرمائے ۔ آمین
DataDarbar lahore
افسوس صد افسوس😓!
سیدی فیضِ عالم کی بارگاہ میں اوقاف کی سرپرستی رمضان سیالوی کی بـے حسی و بـے شرمی شہزادہ غوث اعظم کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کیا عین اس وقت جب شہزادہ حضور بیان فرما رہـے تھے رمضان سیالوی نے بیان رکوا کر خود بیان کرنا شروع کردیا اس غنڈہ گردی کی جس قدر مذمت کی جاۓ اتنی کم ہـے ایک سید زادے جید عالم دین قطب شام کی اتنی بڑی گستاخی😭
ایسا کرنا رمضان سیالوی کی غلط تربیت منہاجیوں و تفضیلیوں کی صحبت کا اثر ہـے میں اتنا کہوں گا یہ منصب سدا نہی رھے گا آج چاپلوسیاں کرکہ کتنی دیر تک منبر پہ رہو گے؟
یہ عہدے کا لالچ ہے جس نے تمہیں سادات کا احترام بھی بھلا دیا روز قیامت رسول اللہ نے پوچھ لیا کہ تم نے میری اولاد کے ساتھ یہ سلوک کیا تو کیا جواب دو گے؟
ایک نہ ایک دن یہ غرور خاک میں ملے گا خدا تمہیں ذلیل و رسوا کرے ایسا کوئی کرتا ہـے کیا مہمانوں کے ساتھ اور مہمان بھی ایسے کہ انبیاء کی سرزمین شام سے تشریف لاۓ کراچی سے ایک دن کے لیے خصوصی لاہور تشریف لاۓ لیکن بدلے میں ان کے ساتھ اتنا برا سلوک آہ آہ😓
