Site icon اردو محفل

فَمَا تَنۡفَعُهُمۡ شَفَاعَةُ الشّٰفِعِيۡنَؕ‏ – سورۃ نمبر 74 المدثر آیت نمبر 48

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فَمَا تَنۡفَعُهُمۡ شَفَاعَةُ الشّٰفِعِيۡنَؕ‏ ۞

ترجمہ:

پس شفاعت کرنے والوں کی شفاعت انہیں کوئی فائدہ نہ دے گی

تفسیر:

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : پس شفاعت کرنے والوں کی شفاعت انہیں کوئی فائدہ نہ دے گی۔ پس انہیں کیا ہوا جو وہ نصیحت سے اعراض کر رہے ہیں۔ گویا وہ بد کے ہوئے وحشی گدھے ہیں۔ جو شیر سے بھاگ رہے ہیں۔ بلکہ ان میں سے ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ کھلے ہوئے آسمانی صحیفے اس کے ہاتھ میں دیئے جائیں۔ ہرگز نہیں ! بلکہ یہ لوگ آخرت سے نہیں ڈرتے۔ (المدثر : ٥٣۔ ٤٧ )

فساق مؤمنین کے لیے شفاعت کا ثبوت

المدثر : ٤٨ سے ہمارے متکلمین نے یہ استدلال کیا ہے کہ مؤمنین فساق کے لیے شفاعت ہوگی اور ان کو فائدہ دے گی کیونکہ جس طرح کفار کو شفاعت سے فائدہ نہیں ہوگا، اگر مؤمنین فساق کو بھی شفاعت سے فائدہ نہ ہو تو پھر کفار کے متعلق خصوصیت سے یہ کہنے کی کوئی وجہ نہیں ہوگی : پس شفاعت کرنے والوں کی شفاعت انہیں کوئی فائدہ نہیں دے گی، اور اس کی تردید میں یہ حدیث بھی ہے :

حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری شفاعت میری امت کے کبیرہ گناہ کرنے والوں کے لیے ہوگی۔ ( سنن ابو دائود رقم الحدیث : ٤٧٣٩، سنن ترمذی رقم الحدیث : ٢٤٣٦، مسند احمد ج ٣ ص ٢١٣)

 

القرآن – سورۃ نمبر 74 المدثر آیت نمبر 48

Exit mobile version