القیامہ : ٣٠ میں فرمایا : اس دن آپ کے رب کی طرف لے جایاجائے گا۔
اس آیت میں ” المساق “ کا لفظ ہے، یہ ” ساق یسوق “ کا مصدر ” مساق “ ہے، جیسے ” قال یقول “ کا مصدر ” مقال “ ہے، اس سے مراد یہ ہے کہ لوگوں کو ان کے رب کی طرف لے جایا جائے گا، دوسری تفسیر یہ ہے کہ لوگوں کو ان کا رب ہنکا کر اپنی طرف لے جائے گا۔