Site icon اردو محفل

وَاِذَا رَاَيۡتَ ثَمَّ رَاَيۡتَ نَعِيۡمًا وَّمُلۡكًا كَبِيۡرًا – سورۃ نمبر 76 الانسان آیت نمبر 20

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَاِذَا رَاَيۡتَ ثَمَّ رَاَيۡتَ نَعِيۡمًا وَّمُلۡكًا كَبِيۡرًا ۞

ترجمہ:

تم وہاں جہاں بھی دیکھو گے تو سراسر نعمتیں اور عظیم سلطنت ہی دیکھو گے۔

الدھر : ٢٠ میں فرمایا : تم وہاں جہاں بھی دیکھو گے تو سراسر نعمتیں اور عظیم سلطنت ہی دیکھو گے۔

جنتیوں کی سلطنت

حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا : کوئی بیان کرنے والا جنت کی نعمتوں کے حسن اور ان کی پاکیزگی کو کما حقہٗ بیان نہیں کرسکتا، اہل جنت میں سے جو شخص ادنیٰ درجہ کا ہوگا تو وہ دیکھے گا کہ اس کا ملک ایک ہزار سال کی مسافت کو محیط ہے اور دور والے کو اسی طرح دیکھے گا جیسے وہ قریب والے کو دیکھ رہا ہوگا اور جب وہ کسی چیز کا ارادہ کریں گے تو وہ ان کو فوراً حاصل ہوجائے گی، نیز اس آیت میں فرمایا : ان کی عظیم سلطنت ہوگی، کلبی نے اس کی تفسیر میں کہا کہ اللہ کا ولی اپنے گھر میں آرام کر رہا ہوگا، پھر اللہ کا فرستادہ اس کے پاس عمدہ پوشاک، لذیذ کھانے اور مرغوب مشروبات لے کر آئے گا اور اس کی اجازت سے اسکے گھر میں داخل ہوگا، اور اللہ تعالیٰ کے مقرب اور مکرم فرشتے بھی اس کی اجازت کے بغیر اس کے گھر میں نہیں آسکیں گے، اس سے بڑھ کر ان کی نعمتیں اور ان کی عظیم سلطنت اور کیا ہوگی۔

القرآن – سورۃ نمبر 76 الانسان آیت نمبر 20

Exit mobile version