Site icon اردو محفل

فَالۡفٰرِقٰتِ فَرۡقًا سورۃ نمبر 77 المرسلات آیت نمبر 4

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فَالۡفٰرِقٰتِ فَرۡقًا ۞

ترجمہ:

پھر ان فرشتوں کی قسم جو حق اور باطل کو جدا کرنے والے ہیں

تفسیر:

المرسلات : ٤ میں فرمایا :” فالفرقت فرقا “۔ ” الفارقات “ کا معنی ہے : فرق کرنے والے اور جدا جدا کرنے والے، اگر اس کا موصوف ہوائیں ہوں تو اس کا معنی ہے : وہ ہوائیں جو بادلوں کو پھاڑ کر اس کے ٹکڑے جدا جدا کردیتی ہیں اور اگر اس کا موصوف فرشتے ہوں تو اس کا معنی ہے : وہ فرشتے جو حق اور باطل کے درمیان تفریق کردیتے ہیں، اور اگر اس کا موصوف قرآن مجید ہو تو قرآن مجید کی آیات بھی حق اور باطل کے درمیان تفریق کردیتی ہیں اور اگر اس کا موصوف انبیاء (علیہم السلام) ہوں تو وہ بھی حق اور باطل اور توحید اور الحاد کے درمیان فرق کردیتے ہیں۔

تبیان القرآن سورۃ نمبر 77 المرسلات آیت نمبر 4

Exit mobile version